پی ٹی آئی کے مظاہرے غیرمنظم، احتجاج کیلئے کوئی حکمت عملی ہی نہیں، شیر افضل کی قیادت پر تنقید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)رکن قومی اسمبلی و رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے اور اس وقت پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے غیر منظم ہیں، قیادت کے پاس احتجاج کے لیے منظم حکمت عملی ہی نہیں ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ دھرنے کے لیے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے لیکن ہم نے کچھ نہیں کیا، آ ج کل پی ٹی آئی میں دیرنیہ کارکن نہیں ہیں، جو جرات دکھائے وہ اہمیت رکھتا ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ میری رائے ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو احتجاجی مظاہروں سے الگ کریں، وزیراعلی خیبرپختونخوا نے جو کچھ کرنا تھا وہ کرلیا، مخالف سیاسی جماعتوں کے منہ میں یہ بات نہیں ڈالنی کہ ایک صوبے نے دوسرے صوبے پر چڑھائی کی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ میرے اہلخانہ سیاست میں نہیں ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کے اس مؤقف کی حمایت کرتے ہیں، بشریٰ بی بی سیاست میں نہیں آرہی ہے۔نئے چیف جسٹس پاکستان کے حوالے سے شیر افضل مروت نے کہا کہ نئے چیف جسٹس متوازی شخصیت ہیں، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جب وکیل تھے تب سے ان کی ایمانداری پر یقین ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر