شوکت یوسفزئی پارٹی قیادت پر پھٹ پڑے، عمران کی رہائی کیلئے مؤثر اقدامات نہ اٹھانے کا الزام

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق صوبائی وزیر و رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ احتجاج کے لیے پارٹی ورکرز تیار ہیں مگر قیادت اسلام آباد جاکر چھپ جاتی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اسلام آباد احتجاج میں اگر قیادت ڈی چوک میں موجود ہوتی تو علی امین گنڈا پور کے چلے جانے کے باوجود ہمارا احتجاج کامیاب ہوتا۔انہوں نے کہا کہ قیادت کا یہ کیا تماشہ ہے کہ اسلام آباد جاکر چھپ جاتے ہیں، ورکرز تیار ہیں لیکن قیادت سامنے نہیں آرہی اور نا ہی عمران خان کی رہائی کے لیے صحیح اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لیڈر شپ دباؤ میں نہ آئےاور فیصلہ کرے، بیرسٹر گوہر چیئرمین ہیں تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ہماری کال ہی نہ اٹھائیں، میں نے پارٹی میں 36 سال گزارے ہیں مگرپارٹی فیصلوں میں ہماری تجویز کی اہمیت نہیں، پارٹی لیڈرشپ سب کو کنٹرول کرتی ہے اور ساتھ لے کر چلتی ہے۔شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر وکلاء کی تعداد زیادہ ہے اور وہ اپنے طور پر سوچتے ہیں، سیاسی طور پر ہمیں جسٹس یحییٰ کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے، جسٹس یحییٰ کا کوئی قصور نہیں ہے، وہ تو اب چیف جسٹس بن گئے ہیں تو ہمیں انہیں خوش آمدید کہنا چاہیے۔



  تازہ ترین   
امریکہ اور چین بڑی طاقتیں، حل صرف سفارت کاری، عالمی استحکام مشترکہ ہدف ہے: صدر شی
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے
شاہ چارلس کا یوکرین، مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت کا عزم
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی: 7 دہشتگرد جہنم واصل، میجر سمیت5 جوان شہید
چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں چار اہم سرخ لکیریں واضح کر دیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر