لبنان: اسرائیل کا حزب اللہ کے مزید تین مقامی کمانڈرز شہید کرنے کا دعویٰ

اسلام آباد(نیشنل ٹا ئمز)اسرائیلی فوج نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے 3 مقامی کمانڈرز اور 70 کارکنوں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران لبنان پر جاری شدید بمباری کے دوران حزب اللہ کے 3کمانڈرزکو شہید کردیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق بمباری کے دوران شہید ہونیوالے کمانڈرز جنوبی لبنان کے علاقوں میں تعینات تھے، تینوں کمانڈرز اسرائیلی شہریوں پر متعدد راکٹ اور میزائل حملوں کے ذمہ دار تھے۔

اسرائیلی فوج نے گزشتہ 2 روز میں جنوبی لبنان میں فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں حزب اللہ کے تقریباً 70 کارکن شہید کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے تاہم حزب اللہ نے اپنے کمانڈرز کی شہادت پر فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے حالیہ دنوں میں لبنان میں حزب اللہ کے کئی سینئر کمانڈرز اور اہلکاروں کو شہید کردیا ہے جن میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین بھی شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر