اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

اسلام آباد(نیشنل ٹا ئمز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

عمران خان کے میڈیکل چیک سے متعلق درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔اسلام آباد ہائیکورت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹاتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 72 سال، سابق وزیراعظم اور انڈر ٹرائل قیدی ہیں۔عدالت کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں سکیورٹی اقدامات بی کلاس قیدی کے چیک اپ میں رکاوٹ نہیں ہو سکتے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنےکیلئے بورڈ تشکیل دیں، بورڈ میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل کو بھی شامل کیا جائے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز میڈیکل بورڈ تشکیل دےکررپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائیں۔عدالت کا کہنا ہے کہ عدالتی آرڈر کی کاپی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی عمل درآمد کیلئے بھیجی جائے۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک کیلئے درخواست دائر کی تھی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر