توہین عدالت کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو آج عدالت میں پیش کرنیکا حکم

اسلام آباد(نیشنل ٹا ئمز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آج عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقات نا کرانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس سردار اسحاق نے کی جس دوران درخواست گزار کی جانب سے فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ حکومت ایک نوٹیفکیشن سے انصاف کی فراہمی کا عمل روک سکتی ہے؟ جس پر اسٹیٹ کونسل نے کہا عدالت کی سماعتیں نہیں ہو رہی تھیں اس لیے ان کی ملاقات نہیں کرائی گئی۔

جج نے کہا درخواست گزار کہہ رہا ہے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی، میں یہ نہیں کہہ رہا نوٹیفکیشن درست ہے یا نہیں اس کے لیے تو ان کو الگ سے پٹیشن دائر کرنا پڑے گی لیکن عدالتی حکم کے باوجود ملاقات سے انکار عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے استفسار کیا حکومت پنجاب نے توہین عدالت کی اگر روکا ہے تو، کہاں ہے نوٹیفکیشن؟پنجاب حکومت کا نوٹیفکیشن عدالت پیش کیا گیا جس پر فاضل جج نے کہا یہ تو21 سے 25 اکتوبر تک کا نوٹیفکیشن ہے پہلے والا بھی دکھائیں، وزارت داخلہ کی رپورٹ دیں اور بتائیں کہ کیا سکیورٹی ٹھریٹس ہیں۔

اسٹیٹ کونسل نے کہا 3 اکتوبر کے بعد سکیورٹی تھریٹس کی وجہ سے پابندی لگی، جس پر جسٹس اعجاز اسحاق نے کہا عدالت سکیورٹی تھریٹس کو نہیں مانتی، وکلاء کو بھی نہیں ملنے دیا گیا، یہ توہین عدالت ہے، ابھی کیا پوزیشن ہے، آپ آج کی تاریخ میں عمل کریں۔اسٹیٹ کونسل نے کہا 25 اکتوبر تک کا نوٹیفکیشن ہے، جس پر جج نے کہا یہ نوٹیفکیشن میرے احکامات کی خلاف ورزی ہے، یہ بہنیں ہیں، وکلاء نہیں ہیں، وکلاء کو کیوں نہیں ملنے دیا گیا، کیا حکومت نوٹیفکیشن جاری کرکے ایک جگہ کو سیل کرکے انصاف کی فراہمی کو روک سکتی ہے۔

جج اعجاز اسحاق نے کہا اے جی صاحب یہ توہین میرے احکامات کی ہے، وزارت داخلہ کو وضاحت دینا ہو گی، رولز بھی موجود ہیں، یہاں درخواست کیوں آئے، وزارت داخلہ نے آکر بتانا ہے کہ کونسی سکیورٹی تھریٹ تھی کہ وکلاء بھی نہیں جاسکتے تھے، محکمہ داخلہ نے 6 اور 17 اکتوبر کو احکامات جاری کیے، وزارت داخلہ کے لیٹر کا بھی حوالہ دیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ وکلا کی آن لائن میٹنگ کرانے کا حکم دے دیا جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالتی آرڈر پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کیس میں عدالت ایسا آرڈر پاس نہیں کر سکتی۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ آپ سکیورٹی انتظامات کریں اور بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں لائیں، عدالت نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے کہا اگر آپ عمران خان کو نہیں لائیں گے تو وجہ بتائیں گے، جس سکیورٹی تھریٹ کی وجہ سے نہیں لائیں گے اس سے متعلق عدالت کو مطمئن کریں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کو آج سہہ پہر 3 بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو لے کر آئیں وہ اپنے وکلا کے ساتھ میٹنگ کر لیں گے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر