ترکیہ: حساس دفاعی ادارے پر دہشتگردوں کے حملے میں 4 افراد جاں بحق، 14 زخمی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ترکیہ کےدارالحکومت انقرہ میں حساس دفاعی ادارے پر دہشت گردوں کے حملے میں 4 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق حملہ خاتون سمیت 3 مسلح افراد نےکیا، حملہ آوروں نےصنعتی یونٹ کے متعدد ملازمین کویرغمال بھی بنا یا۔ترک میڈیا کے مطابق ترک سکیورٹی فورسز نے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیاہے۔صدر پاکستان آصف علی زرداری کی انقرہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بزدلانہ حملے میں جانیں گنوانے والوں کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، دہشت گردی ایک عالمی چیلنج ہے، پاکستان نے بھی دہشت گردی کا سامنا کیا۔ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی دہشت گردی کے حملے کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور نیٹو کے سربراہ کی جانب سے بھی ترکیہ میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر