ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست، عدالت نے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ اور ایف آئی سے دو روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سےایمان مزاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔ چیف جسٹس نے سرکاری وکلاء سے استفسار کیا انکا نام کس لسٹ میں شامل ہے؟ عدالت کو بتایا گیا کہ ماہ رنگ بلوچ کا نام اب ای سی ایل میں شامل ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اب انکا نام ای سی ایل میں ہے ،اب کا کیا مطلب ہے؟ وکیل وزارت داخلہ نے کہاپہلے نام پی سی ایل میں تھا، پھر پی این سی ایل میں ڈالا گیا، اب 18 اکتوبر کو انکا نام ای سی ایل ڈالا گیا ہےعدالت نےرپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر