مولانا فضل الرحمٰن کو بھی نہیں معلوم کہ انہوں نے ترمیم کیلئے کیا مسودہ فائنل کیا، عمر ایوب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ سربراہ جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) مولانا فضل الرحمٰن کو بھی نہیں معلوم کہ انہوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کے لئے کیا مسودہ فائنل کیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ کے جعلی کیس میں جیل میں ہیں، بشریٰ بی بی کا سیاست سے تعلق نہیں ، اس کیس میں بلاوجہ ملوث کیا گیا، ہمیں پتہ ہے یہ سب کہاں سےکنٹرول ہو رہا ہے، ہمیں آج ضمانت کا عمل مکمل ہوتا نظر نہیں آرہا اس طریقہ کارکی مذمت کرتا ہوں، ستم ظریفی یہ ہے کہ ٹرائل جج کرسی پر موجود نہیں ، روبکار جاری نہیں ہوئی۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں جس طرح نمبرز پورے کئے گئے اس کی مذمت کرتے ہیں، ہمارے 5 اراکین کو اغواء کر کے وہاں پیش کیا گیا، ان کے ساتھ اہلکار آئے تھے ، زبردستی ان سے ووٹ لیا گیا، لوگوں نے قومی اسمبلی کے اہلکاروں کے یونیفارم پہن رکھے تھے۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جس طرح یہ آئین سازی ہوئی اس کی مذمت کرتے ہیں، خواتین کو اٹھایا گیا ، املاک کو نقصان پہنچایا گیا ، شمالی کوریا اور برما جیسا ماحول بنایا گیا، جہاں قانون کی حکمرانی نہ ہو وہاں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا، ہماری قیادت کو غیر قانونی طور پر جیلوں میں رکھا ہوا ہے، ہمارے 16 سو لوگوں کوغیر قانونی طور پر جیلوں میں رکھا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر