26 ویں آئینی ترمیم سے عوام کو عدالتی نظام سے جلد انصاف ملے گا: وزیراعظم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے عوام کو عدالتی نظام سے جلد انصاف ملے گا۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ26 ویں آئینی ترمیم پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مؤثر ثابت ہوگی، آئینی ترمیم سے عوام کو عدالتی نظام سے جلد انصاف ملے گا اور جوڈیشل بینچ کے قیام سے عام آدمی کو سہولت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم 2006 میں ہوئے میثاق جمہوریت کے ایک اور وژن کی تکمیل ہے، آئینی ترمیم پر حکومت میں شامل جماعتوں اور اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ طویل مشاورت ہوئی، ترمیم میں مدد پر صدر زرداری، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کا شکرگزار ہوں جب کہ آئینی ترمیم سے متعلق عمل میں نوازشریف کی رہنمائی بھی حاصل رہی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایس سی او کانفرنس پر اسلام آباد کو خوبصورتی سے سجایا گیا، چینی، روسی وزیراعظم اور دیگر نے اسلام آباد کی خوبصورتی کی تعریف کی، 11 سال بعد چینی وزیراعظم پاکستان اور ان کا دورہ کامیاب رہا۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او ممالک کے سربراہان نے اجلاس کے اختتام پر بھرپور اعلامیہ جاری کیا، کانفرنس میں ایک بڑا چیلنج سیکورٹی کا تھا،کانفرنس میں وزارت خارجہ، وزارت اطلاعات و دیگر وزارتوں کا کردار مثالی رہا جب کہ پاکستان آرمی اور دیگر اداروں نے سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر