محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی کی نوید سنا دی

کراچی (نیشنل ٹائمز)محکمہ موسمیات نے شہر میں گرمی کی شدت میں کمی کی نوید سنادی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں 27 اکتوبر کے بعد سے گرمی کم ہونے کا امکان ہے۔سردار سرفراز نے بتایا کہ شہر میں گزشتہ شام سے سمندری ہوا کچھ بحال ہوئی ہے اور آئندہ آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے جب کہ اسلام آباد اور شمالی علاقہ جات میں رات میں کچھ خنکی ہوگئی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے بارش کے حوالے سے بتایا کہ اکتوبر اور نومبر میں بارشوں کا کم امکان ہوتا ہے، اکتوبر میں درجہ حرارت بڑھنے سے ہوا میں نمی کا تناسب کم ہوجاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پورے ملک میں معمول سے زیادہ شدت کی سردی کا امکان نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر