حکومت نے بجلی کے بلوں پر جرمانے کی پالیسی تبدیل کردی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں پر عائد ہونے والے جرمانے کی پالیسی کو تبدیل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے نئی پالیسی کے تحت مقررہ تاریخ کے بعد جمع ہونے والے بجلی کے بلوں پر 5 سے 10 فیصد تک سر چارج لگا دیا ہے، آئندہ مقررہ تاریخ کے 3 دن بعد ادائیگی کی سورت میں بل کا 5 فیصد سر چارج لگے گا، اسی طرح 3 سے زیادہ روز گزرنےکے بعد بل ادا کرنے پر 10 فیصد سر چارج بطور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ نیپرا کی جانب سے مقررہ تاریخ کے بعد جمع کروائے جانے والے بجلی کے بلوں پر عائد سرچارجز کو سلیبز میں تبدیل کیا ہے، اس سے قبل بجلی کے بلوں پر 10 فیصد ایل پی ایس چارج کیا جاتا تھا۔ علاوہ ازیں حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف ختم کرنے کے بعد صارفین پر 9 روپے سے 29 روپے فی یونٹ تک کے حساب سے نیا ٹیرف بھی لاگو کردیا ہے، حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف ختم کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں رواں ماہ سے صارفین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف نہیں ملے گا بلکہ نئے مقررہ مہنگے ٹیرف کے تحت ہی صارفین کو بجلی کے بل بھیجے جائیں گے، اکتوبر کے مہینے میں نئے ریٹ کے حساب سے بلنگ کی جائے گی۔

بتایا جارہا ہے کہ پروٹیکٹڈ صارفین کو ایک سے پچاس یونٹس تک 9 روپے 93 پیسے فی یونٹ کا ٹیرف لگے گا، 51 سے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے شہریوں پر 13 روپے 64 روپے فی یونٹ کا ٹیرف لاگو کر دیا گیا، اسی طرح 101 سے 200 یونٹ استعمال ہونے کی صورت میں 29 روپے 21 پیسے کا ایک یونٹ چارج ہوگا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر