بلے کا نشان واپس لینے کے فیصلے پر نظرثانی درخواست خارج‘ حامد خان اور چیف جسٹس کے درمیان تلخی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن فیصلے کے خلاف دائر نظر ثانی درخواست پر سماعت ہوئی جہاں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے سماعت کی، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی تین رکنی خصوصی بینچ کا حصہ تھیں۔
بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے دلائل دیتے ہوئے معاملے کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی اور کہا کہ ’کیس لارجر بینچ کی تشکیل کیلئے کمیٹی کو بھیجا جائے‘، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ’یہ نظرثانی کا معاملہ ہے اور ہم نے قانون کو دیکھنا ہے، نظرثانی درخواست میں عدالتی فیصلوں کی قانونی حثیت پر سوالات اٹھانے ہوتے ہیں، آپ نے اس پوائنٹ کو پہلے کیوں نہیں اٹھایا؟ اب آپ کیس کو چلا لیں‘۔

اس موقع پر وکیل حامد خان نے کہا کہ ’عدالت سنی اتحاد کونسل اور الیکشن کمیشن کیس کے فیصلے کا پیراگراف دیکھ لے‘، چیف جسٹس بولے کہ ’وہ فیصلہ ہم کیوں دیکھیں؟ یہ اور معاملہ ہے وہ الگ معاملہ ہے‘، وکیل حامد خان نے کہا کہ ’موجودہ تین رکنی بینچ کیس نہیں سن سکتا کیوں کہ سنی اتحاد کونسل کیس میں 13 رکنی بینچ فیصلہ دے چکا ہے‘، قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ ’مخصوص نشستوں کے کیس میں نظرثانی زیر التوا ہے، ہم کوئی ایسا فیصلہ نہیں دیکھیں گے جس پر نظرثانی کی اپیل زیر التوا ہے، ‘۔
وکیل حامد خان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے مکالمہ کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ ’ایسے شخص کے سامنے دلائل نہیں دے سکتا جو ہمارے متعلق اتنا متعصب ہو، ایک ایسے بینچ کے سامنے دلائل نہیں دے سکتا جس کا سربراہ جانبدار ہو‘، قاضی فائزعیسیٰ نے استفسار کیا کہ ’میں آپ کو مجبور نہیں کر سکتا، آپ کیس چلانا چاہتے ہیں یا نہیں؟‘، تاہم حامدخان نے پھر کہا کہ ’کسی جماعت سے انتخابی نشان چھین کر بنیادی حق سے محروم کرنا خلاف آئین ہے، میں موجودہ بینچ کے سامنے دلائل دینا ہی نہیں چاہتا، کیس کے لیے نیا بینچ بنے گا تو دلائل دوں گا‘، بعد ازاں سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست خارج کر دی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر