’اب آپ جانیں اور آپ کے آئینی بینچ‘ سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران آئینی ترمیم کا تذکرہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں مختلف کیسز کی سماعت کے دوران آئینی ترمیم کا تذکرہ ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک کے دلچسپ ریمارکس سامنے آئے ہیں، موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس پر سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ کا ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔
بتایا گیا ہے کہ دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ ’کیا موسمیاتی تبدیلی کےچیئرمین کا نوٹی فکیشن جاری ہو چکا ہے؟‘، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ’ابھی نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوا‘، جسٹس منصور علی شاہ نے پوچھا کہ ’اٹارنی جنرل کدھر ہیں؟‘، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ’اٹارنی جنرل گزشتہ رات مصروف رہے اس لیے نہیں آئے‘، اس پر جسٹس منصور علی شاہ نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ’اب تو ساری مصروفیت ختم ہو چکی ہوگی‘، عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی اور حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل پیش ہوں۔

اسی طرح سے مسابقتی کمیشن سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کے دوران بھی جسٹس منصور علی شاہ نے آئینی بنچ کا تذکرہ کیا، انہوں نے مسکراتے ہوئے سوال کیا کہ ’کیا یہ کیس اب آئینی بنچ میں جائے گا یا ہم بھی سن سکتے ہیں؟اب لگتا ہے یہ سوال سپریم کورٹ میں ہر روز اٹھے گا کہ کیس عام بنچ سنے گا یا آئینی بنچ سنے گا‘، اس پر وکیل فروع نسیم نے بتایا کہ ’سیاسی کیسز اب آئینی کیسز بن چکے ہیں‘۔
جسٹس عائشہ ملک کے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ’چلیں جی اب آپ جانیں اور آپ کے آئینی بنچ جانیں، نئی ترمیم پڑھ لیں، آرٹیکل 199 والا کیس یہاں نہیں سن سکتے‘، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ ’تین ہفتوں تک کیس کی سماعت ملتوی کر رہے ہیں تب تک صورتحال واضح ہو جائے گی، ویسے بھی ہمیں خود سمجھنے میں ذرا وقت لگے گا‘۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر