پی ٹی آئی کا فارورڈ بلاک بن گیا ہے، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ آج کی بڑی خبر دینے جارہا ہوں کہ پی ٹی آئی کا فارورڈ بلاک بن گیا ہے، اس کو ایک زیرک سیاستدان ہیڈ کرے گا، میں نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بھی بنے گی۔ پارلیمنٹ میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے آپ سمجھ جائیں کہ پی ٹی آئی کے بھگوڑے پھر بھاگ گئے، ہر سیاسی جماعت کو سمجھنے کی ضرورت ہے، سیاسی جماعتوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ نو مئی کی اس پارٹی سے بات کرنے کی ضرورت نہیں، یہ سارا سیٹپ تھا سارا پلان کا حصا تھا پاکستانی قوم کو پتا ہونا چاہیئے، اگر اپوزیشن تھی تو اس ترمیم کے خلاف ووٹ دے دیتے۔
آئینی ترمیم کے حوالے سے سینیٹر فیصل واوڈا نے مخالفین پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ترمیم کے بعدکیک اور باقی سب دھول کھائیں گے، جو آتا ہے بسم اللہ ورنہ تعداد سے زیادہ نمبرز موجود ہیں، 26 ویں ترمیم کیلئے نمبر بھی پورے اور نمبری بھی پورے ہیں، کیبنٹ میں آج یہ معاملہ مکمل ہورہا ہے، پی ٹی آئی کے بکاؤ مال پی ٹی آئی کو بیچ چکے ہیں، 26 ویں ترمیم ٹھوک بجا کر ہونے جارہی ہے اور خوشخبریاں 26 ویں ترمیم کے بعد بھی آئیں گی، عمران خان کے لیے کوئی ریلیف نہیں دیکھ رہا، عدالتوں کے جتنے فیصلے آتے ہیں ہم ان کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، میں مطمئن ہوں اور اب تک جتنی باتیں کہی ہیں اس پر کھڑا رہا ہوں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر