اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا میں شدید بمباری، 73 افراد شہید

غزہ (نیشنل ٹائمز) غزہ پر اسرائیلی جارحیتایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجودنہ رک سکی، شمالی غزہ میں بیت لاہیا کے قصبے میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 73 افراد شہید ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے قصبے بیت لاہیا میں اسرائیلی بمباری میں کئی مکانات اور ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس میں درجنوں افراد شہید ہو گئے۔ڈاکٹروں اور حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور لوگوں کو ملبے کے نیچے سے نکالا جا رہا ہے۔غزہ کے میڈیا آفس نے بتایا کہ اس حملے میں کم از کم 73 افراد شہید ہوئے اور وزارت صحت کے ایک سینئر عہدیدار میڈوے عباس نے کہا کہ یہ اعداد و شمار درست ہیں۔غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بسال نے بتایا کہ ہمارے سول ڈیفنس کے عملے نے شمالی غزہ میں بیت لاہیا کے علاقے میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے کے بعد 73 شہدا اور بڑی تعداد میں زخمیوں کو نکالا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملبے تلے اب بھی شہدا موجود ہیں۔محمود بسال نے کہا کہ رات گئے حملے میں کئی خاندانوں کی رہائش گاہیں نشانہ بنیں، شہدا میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں کیونکہ اس حملے میں گنجان آباد رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے لیکن فلسطینی میڈیا آفس کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے ہیں، اس نے کہا کہ اعداد و شمار ہماری اپنی معلومات، استعمال شدہ گولہ بارود یا حملے کی درستگی کو دیکھتے ہوئے صحیح معلوم نہیں ہوتے اور حملے میں ہمارا ہدف حماس تھی۔فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ دوسرے روز بھی ٹیلی کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ سروس منقطع ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹیں آ رہی ہیں۔حماس کے میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ نسل کشی اور نسلی طور پر صفایا کرنے کی جنگ ہے، قابض فوج نے بیت لاہیا میں ہولناک قتل عام کیا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جس جگہ بمباری کی گئی وہ بیت لاہیا کا مغربی علاقہ ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ آباد ہیں اور حال ہی میں مزید لوگوں کی وہاں نقل مکانی کے بعد اس جگہ آبادی دوگنا بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری رپورٹ کے مطابق اب تک حملے میں 100 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ اس کے علاوہ بھی بڑی تعداد میں شہدا ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ شہدا میں سے نصف سے زیادہ درحقیقت وہ لوگ ہیں جو جبالیہ اور شمالی غزہ کی پٹی کے مشرقی اور وسطی علاقوں کے دیگر وصبوں سے انخلا پر مجبور ہوئے کیونکہ ان علاقوں کا محاصرہ اور شدید بمباری جاری ہے۔اس وجہ سے یہ لوگ پناہ اور محفوظ ٹھکانے کی تلاش میں کہیں چھپنے کی جگہ ڈھونڈتے ہیں تو ان پر اس جگہ بھی بمباری کی جا رہی ہے، انہیں مارا جا رہا ہے۔ایک عینی شاہد کے مطابق علاقے میں مسلسل شدید بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں وہاں موجود عمارتوں کی بنیادیں ہل گئیں اور زیادہ تر عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔اس کے علاوہ اسرائیل نے نے لبنان کے دارالحکومت لبنان میں بھی شدید بمباری کی اور اس کے بعد اپنا روایتی بیان داغتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے بمباری میں حماس اور حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔اسرائیل فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس کی فضائیہ نے 24 گھنٹوں کے دوران غزہ اور لبنان میں ایک اندازے کے مطابق دہشت گردوں کے 175 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جہاں ان حملوں میں حزب اللہ اور حماس کے زیر استعمال ہتھیاروں کے گوداموں، راکٹ لانچنگ سائٹس اور دیگر تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران ملک کے شمال میں حیفہ کے ساحل سے ایک مشتبہ فضائی ہدف؛ کو روکا گیا۔فوج نے شمالی غزہ کے بیت لاہیا پر رات گئے کیے گئے حملوں کا کوئی ذکر نہیں کیا جہاں اس حملے کو غزہ کے حکام نے قتل عام قرار دیا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر