اپنے ارکان کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا، 2 سینیٹرز حکومت کی کسٹڈی میں ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آئینی ترمیم کیلئے ووٹ نہیں دے گی، ہم نے اپنے ارکان کو عمران خان کی ہدایت پر محفوظ مقام پر پہنچا دیا ہے۔
ایک انٹرویو میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے اس کے پیش نظر بانی پی ٹی آئی نے ڈیڑھ ماہ قبل ہی پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور سینیٹر کو محفوظ رکھنے کا کہا تھا۔انہوں نے مزید نے کہا کہ ہمارے 2 سینیٹرز ڈاکٹر زرقا اور فیصل سلیم حکومت کی کسٹڈی میں ہیں، ہم نے مولانا فضل الرحمان کے سامنے بھی یہ معاملہ اٹھایا ہے کہ ہمارے بندے بٹھائے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام اتحادیوں کو ملا کر بھی حکومت کے نمبر پورے نہیں ہوتے۔



  تازہ ترین   
امریکہ اور چین بڑی طاقتیں، حل صرف سفارت کاری، عالمی استحکام مشترکہ ہدف ہے: صدر شی
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے
شاہ چارلس کا یوکرین، مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت کا عزم
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی: 7 دہشتگرد جہنم واصل، میجر سمیت5 جوان شہید
چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں چار اہم سرخ لکیریں واضح کر دیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر