فاروق ستار کی آئینی ترمیم کی منظوری کے حوالے سے دلچسپ گفتگو

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءفاروق ستا ر کی آئینی ترمیم کی منظوری کے حوالے سے دلچسپ گفتگو، اگر آج یہ اونٹ کسی کروٹ نہیں بیٹھا تو خیمہ پھاڑ کر نکلے گا، یہ اونٹ اب بیٹھ جانا چاہیے تاکہ ہم حلقوں میں جا کر عوام کی خدمت کریں،ہم نے نچلی سطح پر اداروں کو بااختیار نہ بنایا تو یہ ساری محنت بے کار ہو گی،اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم پر اب اتفاق رائے ہو جانا چاہئے تاکہ باقی مسائل کی جانب توجہ دی جا سکے ۔
پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں جو ڈرافٹ فائنل ہوا ہے وہ حتمی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایم کیو ایم کے رہنماءفاروق ستار کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے مسودے پر عمومی طور پر سب جماعتیں متفق ہیں اور کل کا ڈرافٹ سب جماعتوں نے متفقہ طور پرمنظور کیا تھا۔

تحریک انصاف اس پر تکنیکی اعتراضات کے بجائے سیاسی بنیادوں پر مخالفت کر رہی ہے۔پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق کر لیا ہے اور جو ڈرافٹ تیار کیا گیا ہے، وہ تقریباً حتمی ہے۔

بیرون ملک پاکستانیوں کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق دینے کی تجویز ایم کیو ایم نے دی تھی، جس پر زیادہ تر اراکین نے اتفاق کیا تھا۔گفتگو کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ جب تک یہ مسودہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش نہیں ہوتا، اسے حتمی نہیں کہا جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کا حق دینے کی تجویز ہماری ہے، اس تجویز پر بیشتر ارکان نے اتفاق کیا گیا تھا۔
کامیابی کے بعد 3ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں کو دوسرے ملک کی شہریت چھوڑنا ہو گی ،مسودہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ایوان میں پیش کیا جائےگا۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے نکات پر مخالفت نہیں کی گئی تھی ۔پی ٹی آئی سیاسی بنیادوں پر اپنی پالیسی کے مطابق مخالفت کررہی تھی۔



  تازہ ترین   
امریکہ اور چین بڑی طاقتیں، حل صرف سفارت کاری، عالمی استحکام مشترکہ ہدف ہے: صدر شی
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے
شاہ چارلس کا یوکرین، مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت کا عزم
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی: 7 دہشتگرد جہنم واصل، میجر سمیت5 جوان شہید
چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں چار اہم سرخ لکیریں واضح کر دیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر