علیمہ خان، عظمی خان کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا مزید 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا،علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف ڈی چوک پر احتجاج کرنے کے کیس کی سماعت جج ابو الحسنات ذو القرنین نے کی، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنان کے خلاف سیاسی نوعیت کے کیسز ہیں۔
جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ میرے پاس جو ثبوت آئیں گے ان کے مطابق فیصلہ کروں گا۔ سیاسی انتقامی کارروائی کی دونوں اطراف سے مذمت کرنی چاہیے۔ میں سیاسی انتقامی کارروائی کے خلاف ہوں۔ ملک کیلئے ساتھ بیٹھ کر چلیں۔ ملک کے بارے میں سوچیں، یقین دلاتا ہوں میری عدالت میں صرف میرٹ پر انصاف ہو گا۔

وکیل علی بخاری نے کہا کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان سے وکلا 10 منٹ ملاقات کرنا چاہتے ہیں، جس پر جج نے کہا کہ 15 منٹ ملاقات کریں۔

عدالت کے باہر بھی ملاقات کریں ۔ پراسیکیوٹر راجا نوید نے علیمہ خان، عظمیٰ خان کے مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔ جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا علیمہ خان، عظمیٰ خان کا کیوں ریمانڈ چاہیے۔ان کیخلاف کیا ثبوت اکٹھے ہوئے جس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ انہوں نے دیگر کارکنان کو فون پر اشتعال دلایا اور کارکنان کے ہمراہ پولیس اہلکاروں پر پتھراو کیا۔
پراسیکیوٹر راجا نوید نے کہا کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان نے ویڈیو بنائی، موبائل فون برآمد کرنا اہم ہیں ۔ انہوں نے میٹنگ میں احتجاج کرنے کی منصوبہ بندی کی جب کہ شریک ملزم عدنان نے بیان دیا کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان نے دھماکہ خیز مواد فراہم کیا۔ شریکِ ملزم کے مطابق علیمہ خان، عظمیٰ خان نے ڈی چوک پہنچ کر پارلیمنٹ پر بارودی مواد استعمال کرنا تھا۔
دونوں نے ریاست مخالف منصوبہ بندی کی اور بارودی مواد کارکنان کو مہیا کیا۔پراسیکیوٹر راجا نوید نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان سے پوچھنا ہے کہ بارودی مواد کہاں رکھا ہے اور کس نے ان کی مالی مدد کی۔وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ خواتین کیلئے قوانین میں خاص نرمی رکھی گئی ہے۔پراسیکیوشن علیمہ خان، عظمیٰ خان کے خلاف نئے الزامات کے ساتھ آئی ہے وہ عمران خان کی بہنیں ہیں، عمر رسیدہ ہیں، کبھی کوئی سیاسی عہدہ نہیں رکھا۔
پر امن احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے۔وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ دفعہ 109 کے مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی، علیمہ خان، عظمیٰ خان، علی امین گنڈاپور، عامر مغل کو نامزد کیا گیا۔ تفتیش کیلئے ضروری نہیں کہ ملزمان کو زیر گرفتار رکھا جائے۔ علیمہ خان، عظمیٰ خان نے آخر کیا کیا۔مقدمہ میں کچھ درج نہیں ہے۔ بعدازاں وکلاء کے دلائل سننے کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا مزید 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر