سعودی عرب کی 2.2بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی 2.2بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں، معاہدوں پر عملدرآمد کیلئے تمام اقدامات یقینی بنائیں گے،سرکایہ کاری میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کیلئے پرعزم ہیں، دونوں ملکوں میں مستقبل میں اقتصادی روابط اور تعاون مزید بڑھے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاک سعودی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سعودی وفد کا دورہ پاکستان بڑی اہمیت کا حامل ہے، شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں، وقت کے ساتھ دونوں ممالک کی شراکت داری مزید مستحکم ہوگی ، سعودی عرب کے ساتھ تعاون کے معاہدے نئی پیشرفت ہے، زراعت، آئی ٹی ، صنعت،تعلیم، سائبرسکیورٹی، تعمیرات، معدنیات ودیگر اہم شعبوں میں مشترکہ تعاون کرنے کا عزم اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے گئے۔

سعودی عرب کی 2.2بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں، معاہدوں پر عملدرآمد کیلئے تمام اقدامات یقینی بنائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں اقتصادی روابط اور تعاون مزید بڑھے گا۔سرکایہ کاری میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ ارینجمنٹ ایگریمنٹ کامیابی سے مکمل کیا۔


آئی ایم ایف پروگرام میں تعاون کیلئے سعودی عرب، یواے ای اور چین کے مشکور ہیں، پرعزم ہیں کہ آئی ایم ایف کا یہ آخر ی پروگرام ہوگا۔ حکومتی اقدامات کی بدولت اقتصادی اشاریے بہتر ہورہے ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ریڈٹیپ کو ریڈکارپٹ سے بدل دیں گے، سعودی عرب انفراسٹرکچر، کان کنی میں سرمایہ کاری کرے گا۔سعودی وزیرسرمایہ کاری نے کہا کہ پاکستان میں طیارے کا دروازہ کھلنے پر محبت محسوس کی۔ سعودی عرب اور پاکستان دوست نہیں خاندان ہیں،آرمی چیف نے کہا کہ وہ معاملات کو خود دیکھیں گے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر