آئینی عدالت سمیت 3 ترامیم لا رہے ہیں یہ تینوں میثاق جمہوریت کا حصہ ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئینی عدالت سمیت 3 ترامیم لا رہے ہیں یہ تینوں میثاق جمہوریت کا حصہ ہیں،پوری کوشش ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہوں، مجھے یہ معلوم نہیں کہ ترامیم کب لائی جارہی ہیں۔آئینی ترامیم کے معاملے پر پی ٹی آئی کی احتجاجی کال ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی بات سافٹ ویئر اپ ڈیٹ سے بھی آگے چلی گئی، علی امین گنڈاپور پر عمران خان کی خاموشی کسی وجہ سے ہے، عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کیلئے ان لوگوں کو رکھا ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی کبھی گرمی اور کبھی نرمی کی پالیسی پر چل رہے ہیں، علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی نے برے وقتوں کیلئے رکھا ہوا ہے۔

علی امین گنڈاپور کی کہانی کا اسکرپٹ پہلے سے طے شدہ تھا، علی امین گنڈاپور کی کہانی ان کے ایکشنزسے مطابقت نہیں رکھتی۔ مصلحت اور مزاحمت کی سیاست اکٹھی ساتھ نہیں چل سکتی، خواجہ آصف نے کہا کہ آئینی عدالت سمیت 3 ترامیم لا رہے ہیں، تینوں ترامیم سی اوڈی کا حصہ ہیں، پوری کوشش ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہوں، مجھے یہ معلوم نہیں کہ ترامیم کب لائی جارہی ہیں،آئینی عدالت اور جوڈیشل کمیشن کی دوبارہ تشکیل کررہے ہیں۔
آئینی ترامیم کے معاملے پر پی ٹی آئی کی احتجاجی کال ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے شوکت خانم کے چندے کا پیسا 7.5 ملین ڈالر ڈبو دیا، میں نے مقدمہ کررکھا ہے، آج تک اس مقدمے کا فیصلہ نہیں ہوا، ہر بات نئی درخواست دے دیتے ہیں، ایس سی او کو آئینی عدالت کے معاملے سے لنک کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ایس سی او کی تاریخ تو پہلے سے طے ہے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر