سب جمہوری قوتوں کو مل کر پارلیمنٹ کے ذریعے عدل کا نظام وضع کرنا ہے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ سب جمہوری قوتوں کو مل کر پارلیمنٹ کے ذریعے عدل کا نظام وضع کرنا ہے،ایسا نہیں ہونا چاہیئے کہ فرد واحد ملک وقوم کو سیاہ اندھیروں کے سپرد کردے، ملک کی بہتری کیلئے پیپلزپارٹی کی ہرتجویزکے ساتھ کھڑے ہیں، حالیہ معاشی کامیابیوں کی بنیاد بھی سیاسی اتحاد و اتفاق پر ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے ملاقات کی ، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں میثاق جمہوریت پر عملدرآمد کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ بلاول بھٹو نے آئینی عدالتوں اور عدالتی اصلاحات سے متعلق تجاویز سامنے رکھی۔

دونوں رہنماؤں نے ملک کو سیاسی معاشی بحرانوں سے نکالنے کے عزم کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مہنگائی کی شرح ، پالیسی ریٹ میں کمی اور معاشی بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ عوام کو ریلیف ملنے کی رفتار کا بڑھنا خوش آئندہ ہے۔ صدر ن لیگ نوازشریف نے کہا کہ وقت نے ثابت کیا کہ 2006 میں میثاق جمہوریت پر دستخط کرنا تاریخی فیصلہ تھا، میثاق جمہوریت سے ملک میں جمہوریت کو استحکام ملا۔ میثاق جمہوریت کے نتیجے میں غیرجمہوری قوتوں کا سیاسی قوتوں نے مل کر مقابلہ کیا۔
سب جمہوری قوتوں کو مل کر پارلیمنٹ کے ذریعے عدل کا نظام وضع کرنا ہے، ایسا نظام عدل بنانا ہے جس میں عوام کی رائے اور اداروں کی احترام ہو۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ فرد واحد ملک وقوم کو سیاہ اندھیروں کے سپرد کردے۔آج حاصل ہونے والی معاشی کامیابیوں کی بنیاد بھی سیاسی اتحاد و اتفاق پر ہے، میثاق جمہوریت میں خواہش ظاہر کی گئی کہ پاکستان کو سیاسی معاشی استحکام دیں۔
سیاسی رواداری، اخلاق آئین قانون اور پارلیمان کی بالادستی کیلئے ہم ایک ہیں، 18ویں ترمیم نے اداروں کو مضبوط کیا تھا۔ملک کی بہتری کیلئے پیپلزپارٹی کی ہرتجویزکے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ میثاق جمہوریت کی شکل میں ملک کو آگے بڑھانے کا تاریخی اقدام اٹھایا گیا، ملک وقوم کو آپ کے سیاسی تجربے اور سیاسی ویژن کی ضرورت ہے ،خواہش ہے آئینی ترامیم سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے منظور ہوں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر