برطانیہ اسرائیل کی حمایت میں کھل کر سامنے آگیا؛ فرانس کا مطالبہ مسترد

لندن(نیشنل ٹائمز) فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت روکنے کے مطالبے کو برطانوی وزیراعظم نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی یہ پابندی نہیں لگائیں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ان خیالات کا اظہار ہاؤس آف کامنز میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے کیا اور اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی سے متعلق نو منتخب لیبر پارٹی کی حکومت کا پالیسی بیان دیا۔
وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور اسے دفاعی استعمال کے لیے ہتھیار فراہم نہیں کیے گئے تو وہ ایران کے حملوں کا کیسے مقابلہ کرے گا۔برطانوی وزیراعظم نے کسی رہنما کا نام لیے بغیر کہا کہ ہم ایک طرف اسرائیل کے حقِ دفاع کو تسلیم کرتے ہیں اور دوسری جانب اُسے دفاع کے لیے ضروری ذرائعوں سے بھی محروم کردیتے ہیں۔

یہ تضاد ہے جس کی میں حمایت نہیں کروں گا۔یاد رہے کہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے یہ بیان اُس وقت دیا ہے جب فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے عالمی قوتوں سے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی بند کرکے مشرق وسطیٰ کے‘سیاسی حل’کی طرف واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔یہ بھی ذہن نشین رہے کہ برطانوی حکومت نے گزشتہ ماہ اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کے 30 لائسنس اس خدشے کے پیش نظر معطل کر دیے تھے کہ یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے لیے استعمال ہوسکتے ہیں تاہم 32 دیگر لائسنس بحال رکھے تھے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر