بحیثیت وزیراعلیٰ جہاں جاؤں گا پولیس اور درکار مشینری ساتھ جائے گی، علی امین گنڈاپور

پشاور (نیشنل ٹائمز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بحیثیت وزیراعلیٰ میں جہاں جاؤں گا، میرے ساتھ اہلکار اور دیگر درکار مشینری ساتھ جائے گی۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں اسلام آباد میں ہمارے پر امن احتجاج کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ناقابل برداشت ہے، ہمارے باوردی پولیس والوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا ہے، اسی طرح ہمارے ریسکیو اہلکاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ اگر اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے ان پر تشدد ثابت ہوا تو ہم سخت کارروائی کریں گے، ہماری ریسکیو کی مشینری کو بھی غیر قانونی طور پر قبضے میں لیا گیا ہے، کے پی ہاؤس اسلام آباد میں فسطائیت کی گئی، غیر قانونی طور پر ہماری املاک کو توڑا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ کے پی ہاؤس واقعے پر قانونی چارہ جوئی کے لیے مشاورت کرکے لائحہ عمل طے کریں گے، کے پی ہاؤس میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، وفاقی حکومت کی طرف سے اس طرح کی فسطائیت اور غیر قانونی اقدامات ناقابل برداشت ہیں، ہم اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبے کی خود مختاری اور آئینی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

علاوہ ازیں کے پی ہاؤس اسلام آباد پر دھاوے کی تحقیقات کرنے کیلئے 11 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے ناموں کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ خیبر پختونخواہ اسمبلی اجلاس میں ہوا، جس کے تحت پارلیمانی کمیٹی میں 7 حکومتی اور 4 اراکین اپوزیشن سے شامل کیے گئے ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے چیئرمین منیر حسین لغمانی ہوں گے، اپوزیشن لیڈر عباد اللہ خان، اختر خان، افتخار علی مشوانی پارلیمانی کمیٹی کے ممبر ہوں گے، محمد عارف، شفیع اللہ جان، آصف خان، احمد کنڈی، عدنان اور محمد نثار کا نام بھی شامل ہے، کمیٹی کے لیے ٹی او آرز بھی طے کیے گئے ہیں، جن کے تحت پارلیمانی کمیٹی خیبر پختونخواہ ہاؤس پر حملے کی تحقیقات کرے گی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر