الیکشن کمیشن نے پنجاب کیلئے ٹریبونل مقرر کردئیے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کیلئے ٹریبونل مقرر کر دئیے،الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اخترزمان کو آگاہ کردیا،جسٹس (ر) رانا زاہد محمود لاہور کیلئے ٹریبونل کے فرائض سرانجام دیں گے،جسٹس ریٹائرڈ عبدالشکور پراچہ راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، مری اور چکوال کےلئے مقررکئے گئے ہیں جبکہ جسٹس ریٹائرڈ رانا زاہد محمود لاہور کےلئے ٹربیونل کے فرائض انجام دیں گے۔
جسٹس ریٹائرڈ ظفر اقبال بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، لودھراں اور مظفر گڑھ کیلئے ٹریبونل کے فرائض سرانجام دیں گے۔ اسی طرح الیکشن کمیشن کے مراسلے کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ محمود مقبول باجوہ گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاو الدین اور نارووال لاہور کےلئے ٹربیونل کے فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کی انتخابی عذرداریوں کیلئے 8 الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

بتایاگیا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب کیلئے تشکیل دئیے گئے 8 الیکشن ٹریبیونلز میں موجودہ اور ریٹائرڈ ججوں کو شامل کیا گیا تھا اور نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ موجودہ ججوںکیلئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مشاورت کی گئی تھی۔الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، پاک پتن اور وہاڑی کیلئے جسٹس انور حسین، گجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاوالدین اور نارووال کیلئے جسٹس ریٹائرڈ محمود مقبول باجوہ، ملتان، خانیوال، ڈی جی خان، تونسہ، راجن پور، کوٹ ادو اور لیہ کیلئے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر، بہاولپور، بہاول نگر، رحیم یار خان، لودھراں اور مظفرگڑھ کیلئے جسٹس ریٹائرڈ ظفر اقبال اور راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، مری اور چکوال کیلئے جسٹس ریٹائرڈ عبدالشکور پراچہ پر مشتمل ٹریبونل تشکیل دیا گیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق شیخوپورہ، ننکانہ، سیالکوٹ، وزیرآباد اور لاہور کے چند حلقوں کیلئے جسٹس سلطان تنویر احمدجبکہ لاہور کے دیگر حلقوں کیلئے جسٹس ریٹائرڈ رانا زاہد محمود اور چنیوٹ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور حافظ آباد کیلئے جسٹس محمد اقبال چوہدری پر مشتمل ٹریبونلز تشکیل دئیے گئے تھے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر