پی ٹی آئی نے اپنے اراکین پارلیمنٹ کو سیاسی احتجاجوں میں شمولیت سے روک دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے تمام اراکین پارلیمنٹ کو سیاسی احتجاجوں میں شمولیت سے روک دیا،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے تمام اراکین کو ہدایات جاری کر دیں،بیرسٹر گوہر کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ حالیہ دنوں میں ملک بھر میں کسی بھی مظاہرے اور جلسے کا تاحکم ثانی حصہ مت بنیں۔
دریں اثناءخیبر پختونخواہ حکومت نے سرکاری ملازمین کے کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم ) کے جلسے میں جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔خیبر پختونخوا ہ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے پی ٹی ایم کے جلسے میں جانے پر پابندی لگادی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری محکموں اور ملازمین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کسی کالعدم تنظیم کے کسی پروگرام یا سرگرمی میں جسمانی، مالی یا دوسری صورت میں شرکت، ظاہر یا خفیہ، غیر قانونی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہاگیا کہ عوامن اس حقیقت کو بھی جان لیں کہ کالعدم ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) نے بھی کالعدم پی ٹی ایم کی سرگرمیوں کی حمایت کی ہے اور اس لئے کسی بھی قسم کی ظاہری یا ڈھکی چھپی شرکت، فرد کو دہشت گرد تنظیم کا سہولت کار اور حامی بنا دے گی۔نوٹیفکیشن میں مزید کہاگیا کہ عوام بشمول معاشرے کے تمام طبقات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کسی کالعدم تنظیم کے کسی بھی پروگرام یا سرگرمی میں شرکت غیر قانونی ہے اور شرکت کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی عائد کردی تھی۔ پی ٹی ایم پر پابندی انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت لگائی گئی، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا تھا۔ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور امن و امان کیلئے خطرہ بننے والی تنظیم پشتون تحفظ موومنٹ کا کالعدم قرار دے کر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی ایم کو کالعدم قرار دے کر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیاتھا جس کے بعد اس پر عم درآمد کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی ایم ملک میں امن و امان اور سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے۔ 1997 کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 11 بی کے تحت پی ٹی ایم پر پابندی عائد کی گئی تھی۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے جانے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی ٹی ایم ملک دشمن بیانیے اور انارکی پھیلانے میں ملوث پائی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
امریکہ اور چین بڑی طاقتیں، حل صرف سفارت کاری، عالمی استحکام مشترکہ ہدف ہے: صدر شی
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے
شاہ چارلس کا یوکرین، مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت کا عزم
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی: 7 دہشتگرد جہنم واصل، میجر سمیت5 جوان شہید
چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں چار اہم سرخ لکیریں واضح کر دیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر