شمالی کوریا کی جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے منگل کے روز کہا کہ کم جونگ اُن نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے ملک پر حملہ ہوا تو وہ جنوبی کوریا اور امریکہ کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کریں گے۔

اپنے ہی نام سے منسوب ایک دفاعی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کم نے شمالی کوریا کی جوہری صلاحیتوں سمیت عسکری شعبے کی ترقی کو تیز کرنے کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔

کم جونگ اُن نے جنوبی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں کی دھمکی دے دی

یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب شمالی کوریا کے رہنما نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ اگر ان کے ملک کی خودمختاری کو خطرہ لاحق ہوا تو وہ جنوبی کوریا کے خلاف ”بغیر کسی ہچکچاہٹ‘‘ کے جوہری ہتھیار استعمال کریں گے۔

کم نے جنوبی کوریا امریکہ اتحاد کی مذمت کی
کم نے جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول پر بھی تنقید کی، جنہوں نے گزشتہ ہفتے خبردار کیا تھا کہ پیونگ یانگ کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کا کوئی بھی استعمال ”شمالی کوریا کی حکومت کے خاتمے‘‘ کا باعث بنے گا۔

انہوں نے صدر یون کے اس تبصرے کی شدید انداز میں مذمت کی۔ کے سی این اے نے کم کے حوالے سے کہا، ”اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے مالک (امریکہ) کی طاقت پر اندھا اعتماد کرتے ہیں۔‘‘

شمالی اور جنوبی کوریا میں تناؤ سے پر 70 برس کی جنگ بندی

کم نے جنوبی کوریا اور امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے ان دونوں ممالک پر خطے کو غیر مستحکم کرنے کا الزام بھی لگایا۔

کم نے اپنی تقریر میں کہا ،”سچ پوچھیں تو ہمارا جنوبی کوریا پر حملہ کرنے کا قطعی طور پر کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ صرف ان کے دشمنوں کی جانب سے طاقت کے استعمال کے بعد ایسا ردعمل سامنے آئے گا اور اس میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

کم نے مزید کہا کہ ”عسکری سپر پاور اور جوہری طاقت بننے کی طرف ہمارے قدم اب اور تیز ہوں گے۔

‘‘
پچھلے مہینے، پیونگ یانگ نے یورینیم افزودہ کرنے کے مراکز کی تصاویر جاری کی تھیں، جن کا مقصد ملک کے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے کو وسعت دینے کے منصوبوں کو اجاگر کرنا تھا۔

دونوں کوریاؤں کے درمیان موجودہ تعلقات انتہائی نچلی سطح پر ہیں۔ تعطل کا شکار سفارتی رابطے کے درمیان، شمالی کوریا اشتعال انگیز میزائل تجربات میں مصروف ہے، جب کہ جنوبی کوریا نے امریکہ کے ساتھ اپنی فوجی مشقیں تیز کر دی ہیں۔

سیئول نے بھی شمالی کوریا کی جانب سے گندگی و غلاظت بھرے غبارے سرحد پار بھیجنے کے جواب میں پیونگ یانگ مخالف نشریات دوبارہ شروع کر دیں ہیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر