حکومت بالآخر آئینی ترامیم پر مولانا فضل الرحمان کو منانے میں کامیاب ہوگئی

اسلا م آباد (نیشنل ٹائمز) حکومت بالآخر آئینی ترامیم پر جمعیت علماءاسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو منانے میں کامیاب ہوگئی، آئینی ترامیم کے معاملے پر حکومت نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی تجاویز مان لیں، مولانا فضل الرحمان نے آئینی عدالت کے قیام پر مشروط رضا مندی ظاہر کر دی، میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمان آئینی ترمیم پر اپنا مسودہ دو سے تین دن میں حکومتی ٹیم کے حوالے کرینگے،بتایا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس ایس سی او سربراہ کانفرنس کے بعد بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے ججز تقرری کے طریقہ کار سمیت دیگر امور پر ترامیم بعد میں لانے کی تجویز دی ہے۔ پہلے مرحلے میں صرف آئینی عدالت کے قیام ، اختیارات سے متعلق ترمیم لانے کی تجویز ہے۔

اس حوالے سے پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ججز تقرری کے طریقہ کار سمیت دیگر امور پر ترامیم بعد میں لائی جائیں گی۔پہلے مرحلے میں آئینی عدالت کے قیام اور اس کے ججز کے تقرر اور اختیارات سے متعلق ترمیم لائی جائے گی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قانونی ٹیم اپنا مسودہ جے یو آئی (ف) سے شیئر کریگی۔خیال رہے کہ گزشتہ روزصدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، صد ن لیگ نواز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی تھی۔ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
ایوان صدر میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سے پہلے سیاسی قیادت نے مشاورت کی تھی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا تھا۔قبل ازیں اس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت علماءاسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھاکہ مجوزہ آئینی ترمیم ایس سی او کانفرنس کے اختتام تک موخر کرنے کی اپیل کی تھی ۔اپوزیشن سے بھی کہتا ہوں کہ وہ بھی احتجاج نہ کریں،ایس سی او کانفرنس تک ہم اپنے اختلافات بھلا دیا جائے۔
63اے کا عدالتی فیصلہ ہم تسلیم کرتے ہیں،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جے یوآئی (ف)نے مزید کہا تھاکہ بات یہ ہے کہ فیصلہ سیل پر چیز کا ذریعہ نہیں بننا چاہئے کوئی میچ فکسنگ یاخریدوفروخت نہیں ہوناچاہئے۔ اپوزیشن سے کہتاہوں کہ وہ بھی احتجاج نہ کرے۔ ایس سی اوکانفرنس میں آنے والے مندوبین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ سیاسی اختلافات کو یکجہتی میں بدلناہوگا۔
آئینی ترمیم پرکسی بھی صورت حکومت کےساتھ نہیں چلیں گے۔آئینی ترمیم کے معاملے پر جلد بازی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کےلئے ہمیں کہا گیا کہ اتوار کو ہی کرنا ہے ورنہ پیر کو آسمان گرجائےگا۔حکومت اس انداز میں آئینی ترمیم کیوں منظور کرواناچاہتی ہے۔آئینی ترمیم پر جو بھی حکمت عملی ہو گی وہ ہمارے موقف کے تابع ہے۔مولانافضل الرحمان کایہ بھی کہنا تھا کہ اگر ہمارا ووٹ اتنا ہی اہم ہے توہماری بات بھی سنی جائے۔
فی الحال ہمیں مشترکہ اجلاس سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے۔ حکومت اس طرح آئینی ترمیم کیوں کرواناچاہتی ہے۔ حکومت کی طرف سے جوتجاویزآرہی ہیں ان کی اہمیت نہیں ہے۔پہلے کہا گیا کہ اگر آج آئینی ترامیم منظورنہ ہوئیں تو اگلے دن پتہ کیا ہوجائیگا۔ انہوں آئینی ترمیم پرحکومت کی عجلت پرحیرت کا اظہار بھی کیاتھا۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر