ماہ رنگ بلوچ کوکراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

کراچی (نیشنل ٹائمز) قوم پرست رہنما ماہ رنگ بلوچ کو کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ماہ رنگ بلوچ غیرملکی ایئرلائن سے امریکہ جانے کی خواہشمند تھیں نام امیگریشن کی اسٹاپ لسٹ میں ہونے کے باعث روانگی سے روکا گیا۔بعدازاں سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے ایئرپورٹ پر روکے جانے سے متعلق تفصیلی ٹوئٹ کی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں ٹائم میگزین گالہ میں شرکت کے لیے امریکا جانا طے شدہ پروگرام کا حصہ تھا، ٹائم میگزین کی 100 بااثر ابھرتی شخصیات کی فہرست میں مجھ سے دیگر نامور لیڈرز کا نامزد کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے بغیر کسی قانونی جواز کے ایئرپورٹ پر روک لیا گیا اور کوئی معقول وجہ بھی نہیں بتائی گئی جو میرے بنیادی اور آزادانہ سفر کے حقوق کے خلاف وزری ہے۔

ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ ریاست بلوچ آواز پر کس قدر خوف اور عدم تحفظ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے سفر کو روکنے کا کوئی جائز مقصد نہیں تھا سوائے بلوچوں کی آواز کو بین الاقوامی سطح پر سننے سے روکنے، بلوچستان کے حالات کے بارے میں معلومات کے بہا ئوکو کنٹرول کرنے اور بلوچستان میں کئی دہائیوں سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو چھپانے کے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے سفر کرنے کے حق سے محروم کرنے کا مقصد پاکستانی حکومت مجھے میری آزادی اظہار اور نقل و حرکت کے حقوق کے استعمال سے روکنا چاہتی ہے۔ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ یہ من مانی سفری پابندی بلوچ انسانی حقوق کے محافظوں اور سرگرمیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے کریک ڈائون کا حصہ ہے۔ میں نقل و حرکت کے اپنے حقوق پر اس غیر منصفانہ پابندی کے خلاف لڑوں گی۔



  تازہ ترین   
امریکہ اور چین بڑی طاقتیں، حل صرف سفارت کاری، عالمی استحکام مشترکہ ہدف ہے: صدر شی
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے
شاہ چارلس کا یوکرین، مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت کا عزم
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی: 7 دہشتگرد جہنم واصل، میجر سمیت5 جوان شہید
چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں چار اہم سرخ لکیریں واضح کر دیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر