پی ٹی آئی کا پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاج کا فیصلہ، نیا شیڈول جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاج کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد دوبارہ اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی جائے گی، اسلام آباد میں احتجاج کی کال کا فیصلہ سیاسی کمیٹی کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج کا نیا شیڈول جاری کردیا، پی ٹی آئی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں عوام کی حاکمیت کی خاطر احتجاج جاری رہے گا، نئے شیڈول کے تحت 11 اکتوبر کو ملتان اور ساہیوال میں احتجاج ہوگا، پی ٹی آئی 12 اکتوبر کو گوجرانوالہ اور سرگودھا میں احتجاج کرے گی، 13 اکتوبر کو ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں احتجاج کیا جائے گا، 14 اکتوبر کو لاہور اور فیصل آباد میں احتجاج کی کال دی گئی ہے، اس کے بعد پولیٹکل کمیٹی پورے پاکستان کو اسلام آباد میں اکٹھے ہونے کی کال دے گی۔
تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج میں شامل ہونے والے ورکرز کے لیے جاری کردہ گائیڈلائنز میں ہدایت کی گئی ہے کہ بانی چئیرمین عمران خان کی ہدایات کے تحت گروپس میں احتجاج میں شامل ہوں، ⁠اپنے متعلقہ ممبران اسمبلی، پارٹی عہدیداروں سے رابطے میں رہیں، ⁠کسی ورکر کی گرفتاری کی صورت میں فوری طور پر انصاف لائرز فورم کے وکلاء سے رابطہ کریں، ⁠اپنی صفوں میں شامل مشکوک افراد سے محتاط رہیں اور اشتعال انگیزی کے باوجود پرامن رہیں۔
دوسری طرف وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہڑتال کی وجہ سے 190 ارب روپے روزانہ کا نقصان ہوتا ہے، احتجاج اور ہڑتالیں نہ برداشت کرسکتے ہیں نہ کریں گے، احتجاج کی کال دینے والے ملک اور قوم کا بھی سوچیں، احتجاج کے باعث اسلام آباد میں 8 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، ہڑتال یا احتجاج سے بہت سے شعبے براہ راست متاثر ہوتے ہیں، جب بھی ہمیں احتجاج کیلئے شہروں اور دکانوں کو بند کرنا پڑتا ہے تو اس کے سنگین نتائج مرتب ہوتے ہیں، اس میں انسانی جانوں کے نقصان پر دکھ ہوتا ہے، ان مظاہروں سے ملک کی معیشت بھی متاثر ہوتی ہے، یہ مظاہرے ہماری معیشت کا ناقابل یقین حد تک نقصان کردیتے ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر