سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

ریاض(نیشنل ٹائمز) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہوگئے ۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ رائل کلینکس کے معالجین نے فرمانروا شاہ سلمان کا طبی معائنہ کیا اور تشخیص کی کہ ان کے پھیپھڑوں میں انفکیشن ہوگیا ہے۔شاہی ایوان سے جاری ہونے والے بیان میں خادم حرمین شریفین کی اچھی صحت اور تندرستی کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ یاد رہے کہ مئی 2024 میں بھی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے جدہ کے قصر السلام کے رائل کلینک میں طبی معائنے مکمل ہوئے تھے۔پھیپھڑوں میں انفیکشن کی تشخیص کے بعد طبی ٹیم نے انفیکشن ختم ہونے تک اینٹی بائیوٹکس کے کورس پر مشتمل علاج تجویز کیا تھا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر