غزہ کے جنگ زدہ فلسطینی بچے، ایک نسل بعد کے چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیں، یونیسیف

جینیوا (نیشنل ٹائمز) قوام متحدہ کے بچوں کے لیے ادارے یونیسیف کی سربراہ کیتھرین ارسل نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی بچوں کو ایک نسل بعد بھی چیلنجوں کو سامنا رہے گا، اس کی وجہ غزہ میں جاری جنگ ہے۔غزہ میں اسرائیلی جنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر کیتھرین ارسل نے ایک نشرہاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ اگر آپ غزہ کو بچوں کی آنکھ سے دیکھیں تو غزہ ان بچوں کے لیے ایک جہنم بن چکا ہے۔انہوں نے خاندانوں کے خاندانوں کی ہلاکتوں اور نقل مکانی کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے اب کھانے پینے کی اشیا کی قلت کے بارے میں کہا یہ ایک صدموں سے بھری زندگی ہے جس کا ان بچوں کو صبح شام سامنا ہے،انہیں ان صدموں کا زندگی بھر سامنا رہے گا بلکہ اگلی نسلوں تک بھی یہ چیلنج درپیش رہے گا۔اقوام متحدہ کے ادارے کی سربراہ نے کہا کہ ابھی تک خطرناک ہے کہ آپ انسانی بنیادوں پر سامان یا امداد لے کر ایک جگہ سے دوسری جگہ غزہ کے اندر جاسکیں، غزہ میں جنگ کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے اور ہر طرف تباہی کے آثار ہیں جبکہ اسرائیل نے جنگ کا سال مکمل ہونے سے پہلے ہی اپنے دوسرے جنگی محاذ کے طور پر لبنان کا بھی انتخاب کر لیا۔ یونیسیف سربراہ نے لبنان میں اسرائیلی جنگی کارروائیوں کی رفتار کو حیران کن قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا یہ اسرائیلی جنگی تیزی ہمارے لیے متاثرہ افراد تک پہنچنے کو مشکل بلکہ چیلنج بنا دیتی ہے، وہاں دس لاکھ سے زائد بے گھر افراد کی مدد کو پہنچنا ہے، ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے کہ ہم یہاں ضروریات پہنچا سکتے ہیں۔ مگر اس کے لیے بہت زیادہ کوشش کرنا پڑتی ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر