ہم جنگ اکٹھے لڑیں گے اکٹھے جیتیں گے، نیتن یاہو کی فوجیوں کو تسلی

تل ابیب (نیشنل ٹائمز) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے فوجیوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ اکٹھے لڑیں گے ا ور اکٹھے جیتیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی جنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر نیتن یاہور لبنانی سرحد پر اپنے فوجیوں سے ملاقات کیلئے آئے اور انہیں بتایا ہم لبنان میں جنگ اکٹھے لڑیں گے اور اکٹھے جیتیں گے۔لبنان میں اسرائیلی جنگ اپنے پہلے ہفتے سے آگے بڑھ رہی ہے۔ تاہم نیتن یاہو نے لمبی جنگ لڑنے والے ان فوجیوں سے ملاقات نہیں کی جو غزہ میں مسلسل جھونک رکھے ہیں۔لبنانی سرحد کے نزدیک اسرائیلی فوج تقریبا ایک ہفتے سے لبنانی سرزمین پر اتری ہے اور اس کے 50 کے قریب فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اپنے فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے اسرائیلی فوجیوں کو فتح کی نوید سنائی ہے کہ یہ جنگ جیتیں گے اور اکٹھے جیتیں گے۔نیتن یاہو نے کہا پوری دنیا ہماری اس کامیابی پر حیران ہے۔ یہ اس لیے ہے کہ آپ نے دشمن کو سخت دھچکا پہنچایا ہے۔ اب ہم یہ جنگ اکٹھے لڑیں گے اور اکٹھے جیتیں گے۔اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ نیتن یاہو نے فوج کے36 ویں ڈویژن کو لبنانی سرحد کے قریب وزٹ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر