اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار پر سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔سینیٹر عرفان صدیقی نے ’ایکس‘ پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار پر پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے۔
عرفان صدیقی نے لکھا کہ پی ٹی آئی ساری دنیا میں اپنے خیالی حقوق کی پامالی کا جھوٹا پراپیگنڈا کررہی ہے، انہیں غزہ کی خون میں نہائی گلیاں اوردم توڑتے معصوم بچے دکھائی نہیں دیتے، پی ٹی آئی کس کی ناراضگی کے خوف سے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے سے ڈرتی ہے۔
آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار، پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آگیا: عرفان صدیقی



