گنڈاپور ساری گیم خود کھیل رہا، اس کی اسٹیبلشمنٹ یا حکومت سے کوئی بات نہیں ہوئی

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) وفاقی مشیر سیاسی اموررانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ گنڈاپور ساری گیم خود کھیل رہا ہے اس کی اسٹیبلشمنٹ یا حکومت سے کوئی بات نہیں ہوئی، گنڈاپولیس کو دیکھ کرکے پی ہاؤس سے بھاگا اور شام کو پشاور پہنچ گیا تھا، پی ٹی آئی نے لاپتا وزیراعلیٰ والی گیم کھیلی لیکن بات بنی نہیں۔انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احمق آدمی اس قسم کی حرکتیں ہی کرتا ہے، ایک طرف ڈی چوک کو ہاتھ کر سمجھا کہ پارٹی اور عمران خان راضی ہوجائے گا، دوسرا یہ کہ اگرمیں ڈی چوک بیٹھوں گا نہیں تو حکومت کا کیا نقصان ہے میں کے پی جاکرچائے پی لیتا ہوں۔
لیکن گنڈاپور نے کہا تھا میں ڈی چوک بیٹھوں گا اور عمران خان کے آئندہ کے لائحہ عمل کا انتظار کروں گا، پھر کے پی ہاؤس چائے پینے گیا تو وہاں پولیس پہنچ گئی اس لئے وہ خیبرپختونخواہ چلا گیا۔

پی ٹی آئی نے لاپتا وزیراعلیٰ والی گیم کھیلی لیکن بات بنی نہیں۔ یہ ساری گیم خود کھیل رہا ہے اس میں اسٹیبلشمنٹ یا حکومت کا عمل دخل نہیں۔کوئی اس کو لے کر نہیں آیا اور نہ ہی کسی نے اس کو نکالا ہے، اگر ایسا ہوتا تو دوکروڑ سے زائد آبادی کے جڑواں شہروں کو کیوں بند کرتے؟تحقیقات کی جائیں گی کہ گنڈاپور جب چونگی نمبر26سے نکلا تو وہیں پر گرفتارہونا چاہیے تھا، علی امین کے پی ہاؤس سے اسی وقت نکل گیا تھا اور شام کو پشاور پہنچ گیا تھا، پھر اگلے دن لاپتا کا ڈرامہ رچایا۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم اگر پارلیمنٹ 25اکتوبر سے پہلے کرتی ہے وہ بھی ٹھیک ہے بعد میں کرتی وہ بھی ٹھیک ہت، مشاورت اگر جلدی ہوگئی تو 25سے پہلے بھی پارلیمنٹ کا اجلاس ہوسکتا ہے۔مزید برآں مرکزی رہنماء پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور سے مجھے ہی نہیں پی ٹی آئی کو بھی کسی سنجیدہ بات کی توقع نہیں ہے،علی امین پشتون کارڈ کے نام پر نفرت پھیلارہا ہے،پی ٹی آئی کو چاہیئے ایسی سوچ کو لگام دیں، مجھے ڈر ہے کہ یہ قومیت کی لڑائی کرائے گا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر