عمران خان، علی امین گنڈاپور، علیمہ خان اور عظمیٰ خان دہشتگردی کے چار مقدمات میں نامزد

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) بانی پی ٹی آئی عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہ علی امین گنڈاپور، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو دہشتگردی کے چار مقدمات میں نامزد کردیا گیا،تحریک انصاف کے وفاقی دارالحکومت کے ڈی چوک پر احتجاج کے معاملے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
سرکار کی مدعیت میں تھانہ نون میں مقدمہ 26 نمبر کے مقام پر ہنگامہ آرائی اور جلاو گھیراو پر درج کیا گیا ہے جس میں دہشت گردی سمیت 10سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل مینوئل سے ہٹ کر غیر ضروری ملاقاتوں اور رابطوں کی سہولت کے باعث کارکنوں کو ریاست مخالفت پر اکساتے ہیں۔

دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر عمران خان، علیمہ خان، عظمیٰ خان اور علی امین گنڈا پور کو دفعہ 109 میں نامزد کیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنماوں کے خلاف 9 مئی کی طرز پر مقدمات درج کئے گئے ہیں۔مقدمہ کے متن میں بانی پی ٹی آئی کو جیل میں غیر معمولی سہولیات اور ملاقاتوں کی اجازت ریاست مخالف تشدد کی وجہ قرار دی گئی ہے۔ پولیس ریکارڈ میں احتجاج پر درج ہونے والے 20 مقدمات کو ہائی پروفائل قرار دیا گیا ہے۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ پولیس ریکارڈ کے مطابق 3 تا 6 اکتوبر پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف 23 مقدمات درج ہوئے۔
مقدمات میں پولیس مقابلوں، کارسرکار میں مداخلت اور ڈکیتی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ 6 اکتوبر کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں 129 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ خیال رہے کہ ترنول جی ٹی روڈ بلاک اور توڑ پھوڑ کرنے پربانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور اور دیگر رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاتھا۔
مقدمے میںاپوزیشن لیڈر عمر ایوب،عامر مغل ،بیرسٹر سیف سمیت 2 سے 3 ہزار نامعلوم پی ٹی آئی کارکنان کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔مقدمہ سب انسپکٹر کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ ترنول میں درج کیا گیاجس میں دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت 14 سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ اے ٹی سی ایکٹ، جلاو گھیراو، املاک کو نقصان پہنچانا اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق پولیس ملازمین پر فائرنگ کرکے یرغمال بنا کر حبس بے جا میں رکھا گیا۔ گرفتار ملزمان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم ہے ہر صورت ڈی چوک پہنچنا ہے۔ مقدمے کے مندرجات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپورپرسرکاری وسائل کے غلط استعمال اور اعظم سواتی پرمالی معاونت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر