پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھجوا دیا گیا

لاہور(نیشنل ٹائمز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے 131رہنماؤں و کارکنوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے احکامات جاری کر دئیے، عدالت کے جج عرفان حیدر نے 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے 4 مقدمات کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنماؤں مسرت جمشید چیمہ، اویس یونس، احمر بھٹی سمیت حافظ سرفراز، ملک باقر ، ملک علی حسنین سمیت گرفتار 13 افراد کو تھانہ اسلام پورہ اسی طرح تھانہ مستی گیٹ پولیس نے 27 ملزمان، تھانہ لاری اڈا پولیس نے 45ملزمان جبکہ تھانہ شفیق آباد پولیس نے 30 ملزمان کو عدالت میں پیش کیاگیا۔


تفتیشی افسران نے عدالت میں استدعا کی کہ ملزمان سے ڈنڈے برآمد کرنے ہیںاس لئے تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ بعدازاں عدالت نے 4 مقدمات میں گرفتار 131ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔خیال رہے کہ تھانہ ملت پارک میں مقدمہ سب انسپکٹر حافظ عمران کی مدعیت میں 10 کارکنوں کے خلاف درج کیا گیاتھا۔

پابندی کے باوجود احتجاج، سرکاری ملازمین پر تشدد کا مقدمہ مستی گیٹ تھانے میں درج کیا گیا تھاجبکہ پی ٹی آئی حامی وکلا اور پولیس میں تصادم کا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیاتھا۔اسی طرح لاری اڈہ، مستی گیٹ میں بھی دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھے جبکہ شاہدرہ، ملت پارک، ہنجر وال، کینٹ ڈویژن کے تھانوں میں 15 مقدمات درج کئے گئے تھے۔
تھانہ ہنجروال میں 20 پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاتھا جہاں پی ٹی آئی کے 5 کارکنوں کو احتجاج کیلئے نکلنے پر گرفتار کیا گیاتھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ 15 مقدمات دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کئے جا چکے ہیں۔ تھانہ ملت پارک، ہنجر وال میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں پر مقدمات کئے گئے تھے۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور وکلا ءنے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر جی پی او چوک پر جیسے ہی احتجاج شروع کیاتھا تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیاتھا۔
پولیس نے احتجاج کرنے والے کارکنوں کو مینار پاکستان سے بھی گرفتار کیا تھا۔بعدازاں پی ٹی آئی رہنماءوکارکنوں کےخلاف مقدمات درج کئے گئے تھے۔پی ٹی آئی کے حامی وکلاءوپولیس میں تصادم کامقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیاگیاتھا۔ پابندی کے باوجوداحتجاج اور سرکاری ملازمین پر تشدد کرنے کامقدمہ مستی گیٹ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔اسلام پورہ تھانے میں درج مقدمہ انسپکٹر انتھنی وکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر