کراچی میں المناک واقعہ کے ذمہ داران قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے، وزیر داخلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے بعد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی چینی سفارت خانے پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات کی جہاں انہوں نے چینی سفیر کے ساتھ کراچی دھماکے میں 2 چینی شہریوں کے ہلاک ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، وزیرداخلہ نے چین کے سفیر، حکومت اور ہلاک چینی شہریوں کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، محسن نقوی نے چینی سفیر کو دھماکے کی تمام تفصیلات اور تحقیقات میں پیشرفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی میں ائیرپورٹ سگنل کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے کہا کہ ہلاک چینی شہریوں کے سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دکھ کی گھڑی میں چینی شہریوں کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، بزدل دشمن نے پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی سازش کی، اس المناک واقعہ کے ذمہ داران قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب دہشت گردانہ حملے میں چینی انجینئرز کی اموات ہوئیں اور ایک زخمی ہوا، ہم چینی اور پاکستانی دونوں متاثرین کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں، دہشت گردی کی یہ کارروائی پاکستان اور چین کی پائیدار دوستی پر بھی حملہ ہے، ہم اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا، قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو منتقی انجام تک پہنچائیں گے۔
واضح رہے کہ رات گئے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 غیر ملکی ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوئے جنہیں مختلف ہپستالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ دھماکے سے متعدد گاڑیاں بھی جل کر تباہ ہوگئیں، دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والے 3 غیرملکی شہریوں کی شناخت ہوئی۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر