پی ٹی آئی کا فلسطین پرہونے والی حکومتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کا مسئلہ فلسطین پر ہونے والی حکومتی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ،پی ٹی آئی نے فلسطین پر حکومت کی منعقدہ اے پی سی میں شرکت سے متعلق فیصلہ تبدیل کرلیا، بیرسٹر گوہر نے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی حالات میں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے اس وقت پی ٹی آئی کا کوئی مرکزی رہنما اسلام آباد میں موجود نہیں۔
فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ایوان صدر میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس کی مشترکہ میزبانی صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کریں گے۔قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرعلی نے آل پارٹیز کانفرنس کادعوت نامہ ملنے کی تصدیق کی تھی۔

پی ٹی آئی سربراہ بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ہمیں حکومت کی آل پارٹیزکانفرنس کا دعوت نامہ مل گیا ہے اور حکومت کی آل پارٹیزکانفرنس میں شرکت کرنے کاکہاتھاتاہم پی ٹی آئی نے اب اپنافیصلہ تبدیل کرتے ہوئے اس آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیاہے اور ہم نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے اب اپنا فیصلہ تبدیل کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین اور غزہ کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹی کانفرنس ایوان صدر میں منعقد کرنے کااعلان کیاگیاتھا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹی کانفرنس سہ پہرتین بجے ایوان صدر میں منعقد کرنے کابتایاگیاتھا۔صدر مملکت اور وزیراعظم کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے تھے۔
حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کرکے انہیں فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔قبل ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں وفد کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی تھی۔جس میں موجود سیاسی جماعتوں نے فسلطینیوں کے ساتھ قومی سطح پر اظہار یکجہتی کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے او 7 اکتوبر کو ملک بھر میں فلسطین کے مسلمان بہن بھائیوں کیلئے یوم یکجہتی منانے کا بھی فیصلہ کیا گیاتھا۔
وزیراعظم نے یوم یکجہتی فلسطین اور آل پارٹیز کانفرنس کیلئے کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دی تھی۔ کمیٹی میں نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، شیری رحمن، خواجہ سعد رفیق اور نیئر بخاری شامل ہوں گے۔اس سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف سے امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان نے ملاقات میں مشترکہ طور پر 7اکتوبر کو یوم فسلطین منانے کی اپیل کی تھی۔



  تازہ ترین   
امریکہ اور چین بڑی طاقتیں، حل صرف سفارت کاری، عالمی استحکام مشترکہ ہدف ہے: صدر شی
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے
شاہ چارلس کا یوکرین، مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت کا عزم
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی: 7 دہشتگرد جہنم واصل، میجر سمیت5 جوان شہید
چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں چار اہم سرخ لکیریں واضح کر دیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر