ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، اسد قیصر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں،اسلام آباد سے میرے بھائی عدنان خان کو بھی گرفتار کرلیاگیا ہے ،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں،اپنے ایک بیان میں رہنماءپی ٹی آئی نے مزید کہا کہ حکومت نے کل کے ظلم کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ۔
ہمارے پرامن رہنماؤں و کارکنوں پر آنسو گیس کے ہزاروں شیل برسائے گئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے قافلے میں شریک کئی کارکن زخمی ہوگئے ہیں۔ حکومت نے کارکنوں پربدترین شیلنگ کی۔ پرامن سیاسی کارکنوں پر بے تحاشا شیلنگ کی گئی جبکہ کارکنوں پر فائرنگ بھی کی گئی بانی پی ٹی آئی عمران کی ہدایت کے مطابق ہم ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی چوک میں احتجاج اور بانی پی ٹی آئی کے اگلے حکم کا انتظار کریں گے۔

حکومت نے ظلم کی انتہاءکر دی ہے ۔ احتجاج کرنا ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روزبانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ ڈی چوک جاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیاتھا۔عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمی خان ڈی چوک پہنچی تو پولیس نے دونوں بہنوں کو گرفتار کر لیاگیا تھا۔ پولیس علیمہ خان کو وین میں بٹھا کر لے گئی تھی۔بانی پی ٹی آئیکی بہنوں کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیاتھا۔
یہ بھی بتایاگیاتھا کہ پولیس نے ڈی چوک، چونگی نمبر 26 سمیت دیگر مقامات سے پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے بدترین شیلنگ کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری تھا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے اور فوج کے دستوں کے علاوہ پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی تعینات ہیں، دارالحکومت میں پاک فوج کے دستے گشت کر رہے ہیں۔
خیبر پختونخوا، پنجاب کے سرحدی علاقے اٹک خورد پر دونوں اطراف سے ٹریفک بند ہیں۔ پولیس نے خیبر پختونخوا جانے والی سڑک بھی بند کر دی۔ جی ٹی روڈ کی بندش سے دونوں صوبوں کے درمیان رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے اسلام آباد میں فوج نے سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیںتھیں۔پاک فوج کے دستوں نے ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال رکھا تھا۔ پاک فوج کے دستوں کا ڈی چوک سمیت ریڈ زون میں گشت جاری ہے۔وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیئے تھے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر