اسلام آباد میں کشیدہ صورتحال، پی ٹی آئی کارکنان ڈی چوک پہنچ گئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اسلام آباد میں کشیدہ صورتحال، پی ٹی آئی کارکنان ڈی چوک پہنچ گئے، وفاقی دارالحکومت کے بلیو ایریا، فیض آباد کے مقامات پر پولیس اور کارکنان کے درمیان جھڑپیں جاری، وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور بھی حسن ابدال پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی چوک پر احتجاج میں شرکت کیلیے آنے والے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا قافلہ اسلام آباد سے صرف 65 کلومیٹر دور پتھر گڑھ کٹی پہاڑی پر موجود ہے، پولیس نے ڈی چوک، چونگی نمبر 26 سمیت دیگر مقامات سے پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا جبکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے بدترین شیلنگ کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔
پی ٹی آئی کا پشاور سے آنے والا والا قافلہ موٹرے ایم ون پر کٹی پہاڑی کے قریب پہنچ گیا جہاں اٹک پولیس کی جانب سے پل کے اوپر اور پہاڑی کی بلندی سے بدترین شیلنگ کی گئی۔

مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا۔ شدید جھڑپوں کے باعث علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ جبکہ 26 نمبر چونگی، فیض آباد، مری روڈ، جناح ایونیو، کشمیر ہائی موٹر وے لنک روڈ ، بلیو ایریا اور ڈی چوک کے علاقوں میں بھی پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان پر شیلنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس تمام صورتحال میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کے قافلے پر ہیلی کاپٹر سے شیلنگ کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلٰی کی جان کو خطرہ ہے اس کے باوجود انہوں نے سینا چوڑا کر کے سامنے آ کر کہا ہے کہ جس نے مارنا ہے سامنے سے گولی مارو، چھپ کر وار نہ کرو۔
شیخ وقاص اکرم کا مزید کہنا ہے کہ کارکنان ڈی چوک پہنچ رہے ہیں، علی امین گنڈاپور کی آمد تک کارکنان ڈی چک پر ان کا انتظار کریں گے۔ جبکہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ڈی چوک میں احتجاجی اعلان پر پی ٹی آئی کے کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ڈی چوک میں ہر صورت احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔
میڈیا کے مطابق ڈی چوک میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر احتجاج کرنے والے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، پولیس نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈی چوک سے گرفتار کرلیا، بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو ویمن تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے 1590 کارکنوں کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اسی طرح پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کرکے رینجرز بھی طلب کرلی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر