امید کرتا ہوں پی ٹی آئی ہوش کے ناخن لے گی، محسن نقوی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امید کرتا ہوں پی ٹی آئی ہوش کے ناخن لے گی،کل بھی درخواست کی تھی کہ ابھی جلسے اور احتجاج نہ کریں، جلسے جلوس ہر پاکستانی کا حق ہے مگر یہ جو کر رہے ہیں وہ طریقہ کار غلط ہے،اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کی خواہش پرپوراملک بند نہیں کرسکتے۔
ہم اس چیز کی اجازت نہیں دے سکتے، ساری صورتحال آپ کے سامنے ہے۔ ہمیںاندازہ ہے کہ سڑکوں کی بندش سے لوگوں کو پریشانی ہے ان سے معذرت خواہ ہیں لیکن باہر سے آئے مہمانوں کی سکیورٹی کیلئے یہ ضروری ہے۔آئی جی سے لے کر ہر پولیس والا الرٹ ہے۔کسی پولیس اہلکار کے پاس اسلحہ نہیں، جو لوگ آ رہے ہیں ان کے پاس اسلحہ موجود ہے۔

جب سڑکیں بند ہوںاور کنٹینر لگے ہوں اور لوگ پریشان ہوں تو لوگوں کو سوچنا چاہیے کہ یہ حکومت کو کیوں اور کن لوگوں کی وجہ سے کرنا پڑرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اندازہ ہے کہ لوگوں کو پریشانی ہے ان سے معذرت خواہ ہیں لیکن باہر سے آئے مہمانوں کی سکیورٹی کیلئے یہ ضروری ہے، انہیں احساس دلانا ہے کہ وہ ایک محفوظ ملک میں آئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سوائے ایس پی کے ہمارے کسی پولیس اہلکار کے پاس بندوق نہیں ہے۔ ہماری ایس او پی ہے۔ اگر فائرنگ ہوئی تو پتا چل جائے گا کہاں سے ہوئی۔
ویڈیوز میں بھی نظر آجائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے درخواست کی تھی ابھی جلسے جلوس نہ کریں۔علی امین گنڈاپور کو سوچنا چاہیے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے کسی نہ کسی سطح پررابطہ ہے۔انہیں امید ہے کہ علی امین گنڈاپور بطور پاکستانی سوچیں گے۔ہمارے لئے باہر سے آئے ہوئے مہمانوں کی سیکیورٹی اہم ہے۔
اگر احتجاج کیلئے اجازت سے آتے تو پروٹوکول ملتا۔ اسلام آباد پر ہر چوتھے دن خیبرپختونخوا ہ سے دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔پولیس،قانون نافذکرنےوالےادارے،انتظامیہ اپناکام پوراکریں گے ۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ایک اہم عہدے پر ہیں۔ ان سے توقع ہے بطور پاکستانی وہ پہلے ملک کا سوچیں گے۔علی امین کو ہماری حدود میں آنے دیں پھر دیکھیں گے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین اپنے صوبے میں جتنا چاہیں احتجاج کرلیں۔ پشاور پولیس کا سوال ان سے کریں۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر