نیتن یاہو نے میرے ذاتی باتھ روم میں جاسوسی آلات نصب کیے، بورس جانسن کا انکشاف

لندن(نیشنل ٹائمز) برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد دفتر خارجہ میں ان کے ذاتی باتھ روم سے جاسوسی آلات برآمد ہوئے تھے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم بورس جانسن نے یہ بات اپنی نئی کتاب میں تحریر کی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو سے بورس جانسن کی یہ ملاقات سن 2017 میں ہوئی تھی، ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیراعظم باتھ روم گئے۔

وہ جب باہر نکلے تو سیکیورٹی ٹیم نے باتھ روم کا جائزہ لیا تو نجی باتیں سننے کے آلات برآمد ہوئے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے اس پر تاحال ردعمل سے گریز کیا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق اسی عرصے میں اسرائیل پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے وائٹ ہاوس میں بھی جاسوسی کے آلات نصب کیے تھے۔ مئی میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ اسرائیل عشروں تک انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کی بھی جاسوسی کرتا رہا ہے۔خصوصی چیف پراسیکیوٹر کریم خان اوران کے پیشرو Fatou Bensouda تھے، اسی جاسوسی کی وجہ سے اسرائیلی وزیراعظم کو آئی سی سی کے منصوبوں سے آگاہی ملتی رہتی تھی۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر