اسرائیل کے تابڑ توڑحملوں کے درمیان ایرانی وزیرخارجہ بیروت پہنچ گئے

تہران (نیشنل ٹائمز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اسرائیلی حملوں کے باوجود لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچ گئے۔لبنان کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے جہاز نے بیروت کے رفیق ہریری انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا، یہ ایران کے کسی بھی اعلی سرکاری عہدیدار کا حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد لبنان کا پہلا دورہ ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے جاری ہیں اور لبنانی سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ صیہونی فورسز نے جنوبی بیروت میں حزب اللہ سے منسلک امدادی کارکنوں پر حملہ کیا جس میں حزب اللہ کے 3 امدادی کارکن زخمی ہو گئے۔گزشتہ رات اسرائیل کی جانب سے بیروت پر بڑا حملہ کیا گیا جس میں ہدف حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی اللہ تھے، اسرائیل نے حملے میں ہاشم صفی اللہ کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے جبکہ حزب اللہ کی جانب سے تردید یا تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر