وزیراعظم سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات، امن وامان کی خراب صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) گورنرخیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ کو دہشتگردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے ، امن وامان کی صورتحال کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے ملاقات ، جس میں سیاسی صورتحال اورپی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق بات کی گئی ۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں خیبرپختونخواہ کی صورتحال پر بات چیت ہوئی، صوبے کی امن وامان کی صورتحال خراب ہے، خیبرپختونخواہ کو دہشتگردوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے ، وفاقی حکومت خیبرپختونخواہ کے معاملات کو سنجیدگی سے لے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے آئندہ ہفتے خیبرپختونخواہ کا دورہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ڈی چوک میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر احتجاج کرنے والے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، پولیس نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈی چوک سے گرفتار کرلیا ہے، بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو ویمن تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے 1590 کارکنوں کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
اسی طرح پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کرکے رینجرز بھی طلب کرلی گئی ہے۔دوسری جانب شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے سلسلے میں اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، اسلام آباد میں 5 سے17 اکتوبر تک فوج تعینات رہے گی، وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے پیش نظر وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد اسلام آباد میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج تعینات کردی ہے، فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے۔ پولیس سمیت دیگر ادارے سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے فوج کی معاونت کریں گے۔ یاد رہے شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں بھارت سمیت کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شرکت کریں گے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر