بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے،شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر تک پاکستان میں شیڈول ہے،تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا بھارت پاکستان میں ہونیوالے شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر ایس سی اوسمٹ میں شرکت کیلئے پاکستان جائیں گے اور 15 ،16 اکتوبر کو سمٹ میں شرکت کریں گے، جے شنکر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔بھارتی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں دو طرفہ ملاقاتوں سے متعلق تفصیلات کچھ دنوں میں بتائی جائیں گی۔پاکستان کے پاس شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کی چیئرمین شپ ہے اور اس حیثیت میں رواں ماہ دو روزہ ایس سی او سربراہان حکومتوں کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

اسلام آباد میں سربراہی اجلاس سے قبل وزارتی اجلاس اور ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان مالی، اقتصادی، سماجی، ثقافتی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون پر توجہ مرکوز کرنے والے سینئر عہدیداروں کے اجلاس کے کئی دور ہوں گے۔بھارت، چین، روس، پاکستان، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان پر مشتمل ایس سی او ایک بااثر اقتصادی اور سیکورٹی بلاک ہے جو بین الاقوامی بین الاقوامی تنظیموں میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے بھارت کو ایس سی او سربراہان سمٹ میں شرکت کیلئے دعوت نامہ بھیجا تھا تاہم بھارت نے اپنا وفد پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اجلاس میں بھارت آن لائن شریک ہوگا۔اس حوالے سے گزشتہ ماہ پاکستان نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس رواں سال 15 اور 16 اکتوبر کو پاکستان میں منعقد ہوگا۔ اس حوالے سے پاکستان نے تمام رکن ممالک کے سربراہان کو دعوت نامے بھجوا دئیے تھے۔پڑوسی ملک بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آنے کی دعوت دی گئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے پاکستان کے دعوت نامے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیاتھا نریندر مودی کی جگہ کسی بھارتی وزیر کو کانفرنس میں شرکت کیلئے بھیجے جانے کا امکان تھا۔قبل ازیںترجمان دفترخارجہ نے بتایا تھا کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی دعوت نامی بھجوایا گیا تھا تاہم ہمیں کچھ ممالک سے اجلاس میں شرکت کی تصدیق موصول ہوئی تھی۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر