شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس، اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے پیش نظر اسلام آباد میں فوج تعینات کردی ہے، فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے پیش نظر وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد اسلام آباد میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج تعینات کردی ہے، فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے۔
پولیس سمیت دیگر ادارے سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے فوج کی معاونت کریں گے۔ یاد رہے شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں بھارت سمیت کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شرکت کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر ملک بھر سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانیوالے راستے بند کر دیئے گئے، وفاقی حکومت نے جڑواں شہر راولپنڈی اور اسلام آباد جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر سیل کردئیے جبکہ فیض آباد کے دونوں اطراف کنٹینرز لگا کر بند کردیا۔

راستے بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل سروس معطل ہے۔ڈبل سواری پر پابندی اورمیٹرو بس سروس اور تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے ہیں۔ فیض آباد پر کنٹینرز کی ڈبل لیئر جبکہ زیرو پوائنٹ پر 20 فٹ اونچی کنٹینرز وال کھڑی کر دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج طلب کرنے کی منظوری دی۔
اہم سرکاری عمارتوں اور ریڈ زون کی سیکیورٹی فوج کے سپرد ہوگی، اسلام آباد میں رینجرز پہلے ہی تعینات ہے۔سرینگر ہائی وے کو کئی مقامات سے سیل کر دیا گیا ہے جبکہ سرینگر ہائی وے پر زیرو پوائنٹ سے ریڈ زون میں داخلہ ناممکن بنا دیا گیا۔ اسلام آباد ایکسپریس وے کھنہ پل سے فیصل مسجد تک مختلف مقامات پر سیل کر دی گئی۔ ڈی چوک ،سرینا چوک، نادرا چوک پر بھی کنٹینرز کھڑے کر دیئے گئے ہیں۔
راولپنڈی صدر سٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس سروس بند رہے۔ جڑواں شہروں کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹروبس سروس مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے آج ہونے والے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی پولیس نے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس مقصد کیلئے امن و امان یقینی بنانے کیلئے 4 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار فرائض انجام دیں گے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر