حزب اللہ کے حملوں سے اسرائیلی فوج پسپا، بدحواسی میں بکتربند بھی چھوڑ گئی

بیروت (نیشنل ٹائمز) لبنان میں زمینی کارروائی کرنے والی اسرائیلی فوج حزب اللہ کے حملوں کے بعد کفر کلہ سے واپس چلی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ سے چھڑپوں کے بعد سرحدی علاقے کفر کلہ سے پسپا ہونے والی اسرائیلی فوج بدحواسی میں اپنے پیچھے بکتر بند گاڑی بھی چھوڑ گئی۔

تاہم عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ لبنانی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے چھوڑی گئی بکتر بندی گاڑی اسرائیلی فوج کا جال ہوسکتا ہے، حکام کو خدشہ ہے کہ بکتر بند گاڑی میں بارود بھرا ہوسکتا ہے جو کبھی بھی پھٹ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دو روز سے لبنان کے سرحدی علاقوں میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان زمینی لڑائی جاری ہے۔

گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں 8 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

اسرائیلی فوج نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران اسرائیلی فوج کے 3 کیپٹن سمیت 8 اہلکار ہلاک ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز لبنان میں داخل ہونے کی کوشش کی جس دوران اسرائیل فوج اور حزب اللہ کے جنگجوؤں کے درمیان تصادم ہوا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر