پی ٹی آئی کا احتجاج، اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کردیے گئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) تحریک انصاف کے آج ڈی چوک پر احتجاجی مظاہرے کے اعلان کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے بیشتر داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

موٹر وے ایم ون پر اسلام آباد سے انٹری اور ایگزٹ کو بھی بند کیا گیا ہے۔ راولپنڈی میں میٹرو بس سروس معطل رہے گی جبکہ جڑواں شہروں میں آج نجی تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔

اسلام آباد میں ریڈ زون کے داخلی راستوں کو بھی کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے، فیض آباد، سیکٹر آئی ایٹ، آئی جے پی ڈبل روڈ، مارگلہ روڈ بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دی گئی۔

مری روڈ سمیت اسلام آباد ایکسپریس وے سنگجانی، سیکٹر جی الیون چوک، گولڑہ موڑ، 26 نمبر چونگی بند جبکہ ٹیکسلا کے مقام پر بھی کنٹینرز پہنچا دیے گئے۔

انتظامیہ کی جانب سے راولپنڈی میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، 4 ہزار اہلکار و افسران تعینات کیے جائیں گے جبکہ راولپنڈی میں آج میٹرو بس سروس معطل رہے گی۔

میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی صدر سے آئی جے پی روڈ تک بس سروس معطل رہے گی، جبکہ آئی جے پی روڈ سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس بحال رہے گی۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد نے ایک بیان میں کہا کہ آج اسلام آباد میں سیاسی جماعت کی طرف سے ممکنہ احتجاج کے باعث راولپنڈی سٹی میں تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

اسلام آباد پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے بھی آج اسلام آباد میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جنرل سیکرٹری پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن وحید خان نے ایک بیان میں کہا کہ بچوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ گزشتہ روز بھی اسکول کے طلبا و طالبات کنٹینرز کی وجہ سے مشکلات کا شکار رہے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر