عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کو ہر حال میں ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو ہر صورت ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں علی امین گنڈاپور ہر حال میں ڈی چوک پہنچیں گے چاہے دو دن کیوں نہ لگ جائیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت نے احتجاج کی حکمت عملی مکمل کر لی ہے۔بانی چیئرمین کی ہدایت پر چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شیخ وقاص اکرم اور دیگر عہدیداران نے حکمت عملی فائنل کی اور علی امین گنڈاپور کو بانی چئیرمین کا پیغام پہنچایا گیا ہے۔

ڈی چوک پر ہونے والے احتجاج میں اراکین قومی اسمبلی شریک نہیں ہوں گے جبکہ ڈی چوک میں احتجاج کی ذمہ داری راولپنڈی اسلام آباد کی تنظیم کی ہوگی، علی امین گنڈا پور کے پہنچنے تک مقامی قیادت احتجاج کرے گی۔کارکنان کے لئے ماسک، نمک، پانی ، کپڑے سمیت دیگر چیزوں کا بھی انتظام کر لیا گیا ہے جبکہ بیرسٹر گوہر اور شیخ وقاص اکرم تمام احتجاج کی نگرانی کریں گے، اس کے علاوہ ایم این ایز اپنے حلقے کے لوگوں کو احتجاج میں آنے کی ہدایت دیں گے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر