اسلام آباد میں ہر حال میں احتجاج ہوگا‘ یہ ہمارا آئینی حق ہے۔ عمر ایوب

سرگودھا (نیشنل ٹائمز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں آج4اکتوبر کو ہر حال میں احتجاج ہوگا یہ ہمارا آئینی حق ہے احتجاج کی حکمت ترتیب دیدی گئی ہے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک پورے ملک میں زورو شور سے جاری ہے یہ حکومت لندن پلان کے تحت چل رہی ہے اوراپنی کرپشن چھپانے کے لئے آئین میں ترمیم چاہتے ہیں ایسا نہیں ہونے دیں گے.

ان خیالات کااظہار انہوں نے سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں گزشتہ روز کے احتجاج میں ہمارے لوگوں پر تشدد اور فائرنگ کی گئی پرامن مظاہرین پر لاٹھی چار ج اور آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں .
انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس تیزی سے گر رہے وہ جلد لندن بھاگ جائیں گے ہم پر بنائے گئے تمام کیسز بوگس ہیں ہمارے لوگوں کو غیر قانونی حراست میں لیا گیا ہے ہم سیاسی لوگ ہیں پرامن احتجاج کرنا ہمارا آئینی و قانونی حق ہے. انہوں نے کہا کہ لندن پلان کے تحت قانون سازی کی جا رہی ہے‘یہ آئینی ترمیم نہیں کر سکیں گے‘اپنی کرپشن چھپانے کیلئے آئین میں ترمیم چاہتے ہیں ایسا نہیں ہونے دیں گے ہم ان کا ہر حربہ ناکام بنادیں گے آئینی ترامیم کے ذریعے یہ لوگ عدلیہ کو دبا ؤمیں لانا چاہتے ہیں یہ لوگ چاہتے ہیں کہ عدلیہ کو دباؤمیں لاکر اپنی مرضی کے فیصلے لئے جائیں آئینی ترامیم کو کسی صورت منظور نہیں ہونے دیں گے.
یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے راہنماعمر ایوب نے کہا تھا کہ ملک میں آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ ماہ ہو گیا عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی راہنماؤں کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ چار گھنٹے کھڑے رہے مگر عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی ہم سیاسی جماعت ہیں اورقومی وصوبائی اسمبلی میں آفس ہولڈربھی رہے ہیں حکومت کے ظلم کیخلاف ہم اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے. قبل ازی عمر ایوب اور احمد خان بھچر سرگودھا کی انسداددہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے ‘ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر